کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی مشکلات
پاکستان میں کوئلے کی کانوں میں غیر محفوظ ماحول کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اس کان کنی سے وابستہ ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں چوآ سیدن شاہ کے مقام پر کوئلے کی کان پر کام کرنے والے مزدوروں میں سے بیشتر کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ ہے۔
کوئلے کو کان سے نکالنے کے بعد گدھے پر لاد کر منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزدوروں کی تربیت میں کمی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سامان کی عدم دستیابی کانوں میں کام کرنے کا ماحول انتہائی غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
کوئلے کو ایک علاقے سے دوسری جگہ پر منتقل کرنے کے لیے ٹرکوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
کام کے دوران کان کن تھوڑی دیر کے لیے آرام کر رہے ہیں۔
ملک میں ہر سال بیسیوں افراد کانوں میں پیش آنے والے حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔
پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔
چوآ سیدن شاہ کے مقام پر کوئلے کی کان پر کام کرنے والا مزدور روٹی بنا رہا ہے۔
کوئلے کی کان میں کام کرنے والوں کان کنوں کی مشکل زندگی۔