اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس

اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوا جس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے سربراہان پاکستان پہنچے۔

اسلام آباد میں دس ممالک پر مبنی اقتصادی تعاون کی تنظیم کا 13واں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے ایران کے سربراہ حسن روحانی منگل کو اسلام آباد پہنچے۔

وزیراعظم نواز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ۔

سربراہ اجلاس میں چین کے خصوصی نمائندے نے بھی شرکت کی۔

کابل کی نمائندگی اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے کی۔

پولیس اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس لگ بھگ 20 سال بعد ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔

سربراہ اجلاس کے موقع پر جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

اجلاس میں پانچ ممالک کے صدور تین ممالک کے وزرائے اعظم اور ایک نائب وزیر اعظم شریک ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

سربراہ اجلاس کے اختتام کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان کا ایک گروپ فوٹو۔