پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنا جاری
عوامی تحریک کا ایک کارکن جھنڈا لہرا کر اپنے ساتھیوں کا حوصلہ بڑھا رہا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔
شب بسری کے بعد دھرنے دینے والے ناشتہ کر رہے ہیں۔
دھرنوں کی جگہ کے قریب لوگوں کے استعمال کے لیے پانی کے کنٹینرز بھی رکھے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے دھرنے کا مقام تبدیل کیے جانے کی خبریں بھی آتی رہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اپنے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
عمران خان اپنے کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کا ایک کارکن تھک کر آرام کر رہا ہے۔
سکیورٹی کے لیے دھرنے کے مقام کی طرف جانے والے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے۔