کھیوڑہ میں نمک کی کان کی تصاویر

ایک خاتوں کان میں لگے ہوئے ایک اسٹال پر نمک سے بنے لیمپ کی خریداری کر رہی ہیں۔

پاکستان میں کھیوڑہ میں نمک کی کان ایک مشہور سیاحتی مقام بھی ہے جہاں سے ملک میں نمک کی سب سے زیادہ مقدار نکالی جا رہی ہے۔

نمک کی کان میں نمک سے بنائی گئی ایک مسجد۔

کھیوڑہ کی کان کا اندرونی منظر۔

کھیوڑہ کی بیشتر آبادی زیادہ تر نمک کے کاروبار یا کان کنی سے وابستہ ہے۔

کھیوڑہ اور اس کے گردو نواح کا علاقہ ارضیاتی میوزیم بھی کہلاتا ہے۔

نمک کے ان پہاڑوں کو کوہستان نمک یا سالٹ رینج کہا جاتا ہے۔

نمک کی کان کو دیکھنے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔

کان کے اندر مکمل اندھیرا ہوتا ہے اور بجلی کے بلب یہاں اندر کی دنیا کو منور کرتے ہیں۔

کان کے اندر چلنے والی ریل گاڑی میں لوگ سفر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کھیوڑہ دنیا میں نمک کی دوسری بڑی کان ہے۔

کھیوڑہ کی کان ضلع جہلم میں پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔