اسلام آباد میں دستکاروں کا میلہ

وادی مہران سے تعلق رکھنے والی خاتون روایتی چرخے پر سوت کات رہی ہے۔

سندھ کے روایتی پہناوے اور دیگر دستکاریاں۔

شمال مغرب کا روایتی چپل کباب، تیاری کے مرحلے میں۔

سخت پتھر پر نقش و نگار بنانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

پنجاب کی خصوصی سوغات، مکئی کی روٹی۔

حالیہ برسوں میں تیزی سے مقبول ہوتا روایتی ٹرک آرٹ، خلیل اس کام میں خاصی مہارت رکھتے ہیں۔

ہنزہ کی ایک دستکار انہماک سے کشیدہ کاری کر رہی ہے۔

گلگت بلتستان کے روایتی ساز لوک میلے میں اپنے سر بکھیر رہے ہیں۔

پتلی تماشہ اب بھی دیہاتوں میں تفریح کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

چاک پر برتن میں تبدیل ہوتی گیلی مٹی اس فنکار کی ہنر مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

منیر احمد کشمیر کا روایتی نمدہ تیار کر رہے ہیں۔

’’گلے پڑا ڈھول بجانا پڑتا ہے، ‘‘ اور پنجاب کے یہ لوک فنکار اس فن میں خوب ماہر ہیں۔

بلوچستان کی خاص چپل جو دنیا بھر میں ثقافت کی نمائندہ تصور کی جاتی یے۔