مختلف مذاہب و عقائد کے ماننے والوں کا مشترکہ قبرستان

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف مذاہب و عقائد کے ماننے والوں کا مشترکہ قبرستان ہے۔

اس قبرستان میں مسلمانوں کے مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ ہندو اور عیسائی مذہب کے پیروکار بھی دفن ہیں۔

ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور انتہا پسندی کے تناظر میں قبائلی علاقوں کی سرحد پر واقع اس شہر میں ایسے قبرستان کا ہونا بلاشبہ ایک قابل حیرت امر ہے۔

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ نیحا اپنے خاندان کے بزرگ کی قبر کو صاف کر رہی ہے۔

ایک خاتون قبر پر دیا روشن کر رہی ہے۔

اس قبرستان کو منور شاہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ایک خاتون اپنے بچے کے ساتھ قبرستان سے گزر رہی ہے۔

قبرستان میں شام کا ایک منظر