پاکستان میں دیہی زندگی کے رنگ

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ابھی بھی شہری آبادی کی نسبت دیہی آبادی کا تناسب زیادہ ہے۔

حکومت نے دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کو آگے بڑھایا ہے تاکہ دیہات میں بسنے والی آبادی کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

دیہاتوں میں مختلف چیزوں کی منتقلی کے لیے گدھا گاڑی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹیوب ویل کے ذریعے فصلوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے اور گاؤں کے بچے یہاں آ کر نہانے کے ساتھ ساتھ پانی کے ساتھ کھیلتے بھی ہیں۔

شام کو لڑکے والی بال کھیل کر اپنا وقت گزارتے ہیں۔

دیہات کے گھروں کو پانی کے حصول کے لئے ہینڈ پمپ پر بھی اکتفا کرنا پڑتا ہے۔

دیہات کا ماحول بہت پر سکون ہوتا ہے۔

گنے کی فصل ٹرالیوں کے ذریعے شوگر ملوں کو فراہم کی جاتی ہے۔

دیہات کے گھرانوں میں کھانا پکانے کے لئے لکڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک لڑکا سرسوں کی فصل کاٹ رہا ہے۔

کھلی فضا اور تازہ ہوا گاؤں والوں کے لیے قدرت کا بہت بڑا عطیہ ہیں۔

سرسوں کی فصل اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ چمک رہی ہے۔

شام کے وقت مویشیوں کو چارا ڈالا جا رہا ہے۔

اینٹوں کے اس بھٹے سے گاؤں کے پکے مکانوں کی ضرورت پوری ہوتی ہے۔

لوگوں کی اکثریت اب بھی دیہی علاقوں میں آباد ہے۔

گاؤں میں سورج غروب ہونے کا ایک حسین منظر۔