کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر حملہ

حکام کے مطابق تربیتی مرکز سمیت علاقے کو سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد منگل کی صبح کلیئر قرار دے دیا۔

آرمی چیف راحیل شریف نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔

کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے جب کہ 117 زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری ایک غیر معروف گروہ ’لشکر جھنگوی العالمین‘ نے قبول کی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں 60 پولیس اہلکار جب کہ ایک فوجی افسر شامل ہے۔

پولیس کا یہ تربیتی مرکز خاصے بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس تربیتی مرکز میں لگ بھگ 700 زیر تربیت پولیس اہلکار موجود تھے۔

یہ حملہ پیر کی شب رات دس بجے کے قریب کیا گیا جب دو خودکش حملہ آوروں سمیت تین شدت پسندوں نے سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا۔

کوئٹہ میں اس سے قبل بھی شدت پسند مہلک حملے کرتے رہے ہیں۔