تصاویر: پاکستان میں رمضان

عوامی مقامات پر لگائے جانے والے ان دستر خوانوں پر عام افراد کے علاوہ مسافروں کی بھی بڑی تعداد روزہ افطار کرتی ہے۔ یہ تصویر اسلام آباد کے ایک ایسے ہی دسترخوان کی ہے جہاں روزے دار افطار کے وقت کے منتظر ہیں۔

کراچی میں ایک سڑک کے کنارے کی جانے والی اجتماعی افطار کا منظر۔

غربت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث لوگ بڑی تعداد میں افطار کے وقت مخیر حضرات کی جانب سے لگائے گئے دستر خوانوں کا رخ کرتے ہیں۔ یہ منظر کراچی کے ایک علاقے کا ہے جہاں روزے دار ایسے ہی ایک دسترخوان پر موجود ہیں۔

لاہور میں رمضان کے پہلے جمعے کو نمازی نمازِ جمعہ ادا کر رہے ہیں۔

کراچی کی مشہور میمن مسجد میں ایک رضاکار روزے داروں کے لیے افطار کا اہتمام کر رہا ہے۔

کراچی کی ایک مسجد میں رمضان کے پہلے جمعے کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔

لاہور میں رضاکار سڑک کنارے لگائے گئے ایک کیمپ میں روزہ داروں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہے ہیں۔

کراچی کے ایک ساحلی علاقے پر لنگر انداز کشتی میں روزے دار ماہی گیر افطار کے منتظر ہیں۔

کراچی کی بندرگاہ میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد افطار کر رہی ہے۔

اسلام آباد کی مشہور فیصل مسجد میں روزے دار نماز ادا کر رہے ہیں۔

راولپنڈی کے ایک بازار میں لوگ کھجوروں کی خریداری میں مصروف ہیں۔ مسلمان روزے دار کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کراچی میں ایک مسجد کے باہر سموسوں اور پکوڑوں کی دکان پر شہریوں کی بڑی تعداد افطار کے لیے خریداری میں مصروف ہے۔

لاہور میں دو رضاکار ایک اجتماعی دسترخوان پر روزے داروں میں افطار کا سامان تقسیم کر رہے ہیں۔ ایسے دسترخوان پہلی رمضان المبارک سے شروع ہوتے ہیں اور آخری روزے تک جاری رہتے ہیں۔

اسلام آباد میں رضاکار ایک اجتماعی دسترخوان پر روزے داروں کے لیے افطار کا اہتمام کر رہے ہیں۔

اسلام آباد کی ایک شاہراہ پر روزے دار افطار کے وقت کے منتظر ہیں۔