تصاویر: پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں

یہ مشقیں 25 نومبر کو شروع ہوئی تھیں اور 10 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

پندرہ روز تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں دونوں ملکوں کے 100 سے زیادہ اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ان مشقوں میں پاکستان فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کے 68 افسر اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

مشق میں شرکت کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے فوجی اہلکار ہیلی کاپٹر میں سوار ہو رہے ہیں۔

مشقوں کے دوران فوجی اہلکار اپنی پوزیشنز سنبھالے ہوئے ہیں۔

ان مشقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کی تربیت کے علاوہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے خصوصی آپریشن کی مشقیں بھی شامل ہیں۔

حالیہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان دفاع بالخصوص فوجی میدان میں تعاون کی غمازی کرتی ہیں۔

پرنس نائف سکیورٹی سٹی میں ہونے والی ان مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستانی فوج کے کئی اعلیٰ افسران بھی سعودی عرب میں ہیں۔