اسلام آباد میں نایاب اور تاریخی کاروں کی نمائش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں "ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان" پرانی اور منفرد گاڑیاں کو نمائش کے لیے پیش کیا۔

ان گاڑیوں میں نواب آف بہاولپور کے زیر استعمال 1948 کی برطانوی ساختہ 'جیگوار' اور امریکی ساختہ کیڈلک خاص توجہ کا مرکز تھیں۔

کیڈلک گاڑی سابق صدر ایوب خان کے زیر استعمال رہ چکی ہے۔

یہ کلب ہر سال کراچی سے پشاور تک ان تاریخی کاروں پر بذریعہ سڑک سفر کرتا ہے۔

کلب کے ممبران کے بقول ان کا مقصد جہاں نایاب گاڑیوں کے شوق کو اجاگر کرنا ہے وہیں بیرونی دنیا کو پاکستان کے ایک مثبت پہلو سے روشناش کروانا بھی ہے۔

نایاب اور تاریخی کاروں کی نمائش لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہی۔

خواتین میں بھی پرانی گاڑیوں کا شوق نمایاں طور پر دیکھنے میں آیا۔

شو کے ممبران نے کہا کہ کلاسیک اور پرانی گاڑیاں رکھنے والے افراد پر زور دیتے ہیں کہ وہ آگے آ کر ان شوز کا حصہ بن کر لوگوں کو تفریح فراہم کریں۔

مجموعی طور پر تین درجن سے زائد تاریخی گاڑیاں اس ایونٹ میں شامل تھیں۔

1971 کی بی ایم ڈبلیو 1602 سیریز

کلب کے اراکین کا کہنا ہے کہ یہ ایک مہنگا شوق ہے لیکن ’شوق دا کوئی مُل نہیں۔‘

جیگوار کا مخصوص ’مارکہ‘