'ٹیم نے ہماری اُمیدوں پر پانی پھیر دیا'

Your browser doesn’t support HTML5

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے مانچسٹر میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شائقینِ کرکٹ نے بڑی امیدوں اور تیاریوں کے ساتھ میچ دیکھنے کا اہتمام کیا تھا لیکن روایتی حریف سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے سپورٹرز خاصے مایوس نظر آئے۔