تصاویر: نو سال بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال

نو سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاک سر زمین شاد باد کی صداؤں سے گونج اٹھا۔

میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

ویسٹ انڈیز کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے حسین طلعت اور آصف علی نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔

حسین طلعت کو ڈیبیو کیپ پاکستان کے سابق بلے باز اور معروف کمینٹیٹر رمیز راجہ نے دی۔

آصف علی کو ڈیبیو کیپ پاکستان کے سابق کپتان اور بورے والا ایکسپریس وقار یونس نے دی۔

پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بیس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو تین رنز بنائے۔

دو سو تین رنز کے جواب میں مہمان ٹیم چودھویں اوور میں محض ساٹھ رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، محمد نواز اور شعیب ملک نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

حسن علی، شاداب خان اور حسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ تقریب رونمائی میں ایک انداز۔

سیریز کے تینوں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔