عالمی کپ میں پاکستانی فٹ بال

آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے لیے پاکستانی شہر سیالکوٹ کے تیار کردہ فٹ بال استعمال ہوں گے۔
 

فیکٹری میں ایک خاتون کارکن کام کر رہی ہیں۔

تیاری کے بعد فٹ بال پیکنگ کے شعبے میں منتقل کیے جارہے ہیں

فٹ بال کی تیاری کے بعد ان کی جانچ پڑتال اور کوالٹی کا مرحلہ بھی خاص اہمیت کا حامل ہے

فٹ بال کی تیاری کا ایک مرحلہ

یہ پاکستانی فیکٹری جرمنی اور فرانس کی فٹ بال لیگز کے علاوہ چیمپیئن لیگ کے لیے فٹ بال بنا چکی ہے۔

سیالکوٹ کی کھیلوں کی اس کمپنی کو عالمی کپ میں فٹ بال فراہم کرنے کا ٹھیکہ پہلی بار ملا ہے۔

اس فیکٹری میں کام کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہے۔

کھیلوں کے سامان کی تیاری کے لیے سیالکوٹ پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے۔

پاکستانی صنعت کار خواجہ اختر  کا کہنا تھا کہ جدید آلات کے ذریعے عالمی معیار کے فٹ بال تیار کیے گئے ہیں۔