نیپال میں پاکستانی فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے 7.8 شدت کے شدید زلزلے کے بعد پاکستان نے امدادی ٹیمیں نیپال بھیجی تھی۔

رواں ہفتے بختاپور میں پاکستان کی طرف سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں ایک نیپالی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

پاکستان نے زلزلہ آنے کے فوراً بعد دوائیں، خوراک، کمبل، ٹینٹ، پانی، چاول، دالیں، اور جاسوسی کتے بھیجے تھے.

زلزلے سے دارالحکومت کٹھمنڈو اور اس کے گردو نواح میں شدید تباہی ہوئی۔

پاکستانی ڈاکٹر کٹھمنڈو سے آٹھ میل دور تاریخی شہر بختاپور میں 30 بیڈ پر مشتمل ایک عارضی اسپتال چلا رہے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ڈاکٹر مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں اور نیپالی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

75 اراکین پر مشتمل طبی عملے میں چار لیڈی ڈاکٹروں سمیت 30 ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 6600 سے تجاوز کر چکی ہے اور لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔