ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کی اپیلیں

Your browser doesn’t support HTML5

چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی حکومت سے انہیں وطن واپس لانے کے لیے انتظامات کرنے کی اپیلیں کر رہے ہیں۔ طلبہ کے بقول جب دنیا کے باقی ممالک اپنے شہریوں کو ووہان سے نکال رہے ہیں تو پاکستان کی حکومت کیوں انہیں واپس نہیں بلا رہی۔