سال 2019 کا دوسرا چاند گرہن

دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ برازیل میں بھی چاند گرہن دیکھا گیا۔ برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں چاند گرہن کا ایک منظر.

برازیل میں دکھائی دینے والے جُزوی چاند گرہن کا ایک اور منظر

چاند گرہن کا دورانیہ ساڑھے پانچ گھنٹے سے زائد رہا۔ زیر نظر تصویر سوئٹزر لینڈ کی ہے ۔

اٹلی کے شہر وینس میں سینٹ مارک اسکوائر کے ایک تاریخی گرجا گھر کی عمارت کے قریب سے گرہن لگے چاند کی لی گئی تصویر کا ایک منظر

 

سینٹ مارک اسکوائر وینس میں جُزوی چاند گرہن کا ایک نظارہ۔ یورپ میں چاند گرہن غروب آفتاب کے بعد شروع ہوا جبکہ آسٹریلیا میں بدھ کی صبح سے کچھ دیر قبل دیکھا گیا۔

سوئٹزر لینڈ میں چاند گرہن کے وقت چاند کو دو جانب سے گہن لگا۔

اٹلی کے شہر سینٹ مارک بیسن میں لی گئی ایک تصویر جہاں چاند گرہن کا منظر کچھ ایسا تھا۔

اٹلی کے ساحل پر جُزوی چاند گرہن کا نظارہ ملاحظہ کیجیے۔

اٹلی کی تاریخی عمارت کی اوٹ سے نظر آتا چاند۔ یہ منظر گرہن کے وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا گیا۔

برازیل اور جرمنی کے مختلف شہروں میں چاند گرہن بھی مختلف انداز کے نظارے لیے ہوئے تھا۔