تصاویر: ملک کے مختلف حلقوں میں پولنگ کا منظر

بدھ کو ہونے والی پولنگ کے دوران قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں میں رائے دہندگان نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کے تحت 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد فوجی اور 4 لاکھ 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

کراچی شہر کے بعض علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کا رش تھا جب کہ بعض مقامات پر ٹرن آؤٹ کم رہا۔

Traders scavenge clothes from debris burnt down by the fire in the early morning at Gikomba market, East Africa's largest second hand clothing market, in Nairobi, Kenya.

پشاور میں برقعہ پوش خواتین نے اپنی رائے کے اظہار کے لئے پولنگ اسٹیشن کا رُخ کیا۔

ملک بھر میں 18 لاکھ 19 ہزار سے زائد عملہ انتخابی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے جن میں 85 ہزار 307 پریزائیڈنگ افسران، 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران شامل تھے۔

پاکستان میں یورپی یونین کے انتخابی مشن کے چیف آبزرور مائیکل گہلر نے اسلام آباد کے ایک پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

پاکستان میں بدھ کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔ 

ووٹوں کی گنتی کے بعد ہر پولنگ اسٹیشن کی سطح پر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے اعلان کا سلسلہ شروع ہوگا جو جمعرات کی دوپہر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔