پاکستان بھر میں بارشیں، کئی شہروں میں نظام زندگی متاثر

بارشوں سے جہاں بہت سے افراد کو مختلف مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں کچھ لوگ اس صورت حال سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اسلام آباد کی شاہراہ پر گدھا گاڑی چلانے والا نوجوان بارش میں لطف لیتے ہوئے اپنے کام میں مصروف ہے۔

 

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہی تباہ کن ثابت ہوئی اور 10 سے زائد افراد کی موت کا سبب بن گئی۔ شاہراہیں زیر آب آگئیں جس سے سڑکیں اور ذرائع آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوا. جبکہ پانی گھروں میں بھی داخل ہوا.
 

 

کراچی میں بارشوں کی تباہی سے ہونے والے نقصان میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے سال ٹرکس تک زیر آب آگئے جس سے سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہوگئی

لاہور میں بارشوں سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ذرائع نقل و حمل بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ رکشا اور موٹر سائیکل سے سفر کرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
 

 

لاہور کی ایک زیر آب شاہراہ سے تانگے پر سوار افراد اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ تقریباً نصف تانگا زیر آب ہے۔ شہر میں بارش کے پانی نے سیلابی صورتحال اختیار کی ہوئی ہے

لاہور میں پچھلے ماہ یعنی جولائی کے وسط میں ہونے والی بارش میں ہرفکر سے آزاد ایک شاہراہ پر نہاتے بچوں کا ایک منظر۔

لاہور کا ایک سبزی فروش بارش کے پانی سے گھرا ہونے کے باوجود گاہکوں کے انتظار میں ہے
 

 

لاہور میں بارش کے پانی سے گزرتے موٹر سائیکل سوار

لاہور میں ماہ اگست کا پہلا دن بھی بارشوں کی نذر ہوا جبکہ پچھلے ہفتے کی بارش کے دوران ایک شخص چھتری لیے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے جبکہ دوسرا شخص موٹر سائیکل پر سوار ہے۔

 

ساون کی بارشوں میں کھیلنے کا مزہ بچپن کے علاوہ بھلا کسی اور عمر میں کہاں آتا ہے۔ لاہور کی شاہراہ پر بارش کی موٹی موٹی بوندوں میں نہانے کے مزے لیتا ایک بچہ۔

اسلام آباد کا ایک شہری بارش کے پانی سے بچنے کے لیے چھتری لگائے ہوئے ایک بڑے گھڑیال کے قریب سے گزر رہا ہے