تصاویر: امریکی اخبار کے دفتر میں فائرنگ

تصویر میں وہ عمارت نظر آرہی ہے جہاں حملے کا نشانہ بننے والے اخبار 'دی کیپٹل گزٹ' کا دفتر واقع ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد علاقے کا فضائی منظر۔ پولیس کی نفری دیکھی جاسکتی ہے۔

علاقہ پولیس کے ترجمان لیفٹننٹ ریان فریشر نے کہا ہے کہ پولیس فائرنگ کے واقعے کے ایک منٹ کے اندر جائے واقعہ پرپہنچ گئی تھی۔

امریکہ کے اس نقشے میں ایناپلس شہر کا مقام دیکھا جاسکتا ہے۔

ایناپلس پولیس کے مطابق سفید فام حملہ آور کی عمر 30 کے پیٹے میں ہے اور وہ میری لینڈ کا ہی رہائشی ہے۔

ایناپلس پولیس کے مطابق سفید فام حملہ آور کی عمر 30 کے پیٹے میں ہے اور وہ میری لینڈ کا ہی رہائشی ہے۔

فائرنگ سے مرنے والوں میں اخبار کے نائب مدیرِ انتظامی روب ہیاسن، ادارتی صفحے کے مدیر جیرالڈ فش مین، فیچر رپورٹروینڈی ونٹرز، رپورٹر جان مک نمارا اور سیلز اسسٹنٹ ربیکا اسمتھ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اخبار کے عملے کے دو افراد معمولی زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

حملے کا نشانہ بننے والے اخبار کے لیے عدلیہ اور جرائم کور کرنے والے رپورٹر فل ڈیوس بھی فائرنگ کے وقت نیوزروم میں موجود تھے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مسلح شخص نے گلی میں کھڑے ہو کر دفتر کی شیشےکی دیوار پر فائرنگ کی اور اس کے بعد نیوز روم میں موجود افراد کو تاک تاک کر نشانہ بنایا۔

فل نے لکھا ہے کہ دفتر میں موجود کئی افراد نے فائرنگ سے بچنے کے لیے میزوں کے نیچے چھپ کر جان بچائی اور اس وقت نیوز روم میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا۔

حملے کے بعد نیویارک سمیت امریکہ بھر میں نشریاتی اداروں اور اخبارات کے دفاتر پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ تصویر میں نیویارک ٹائمز کے دفتر کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہے۔

نیویارک میں نشریاتی ادارے 'اے بی سی' کے اسٹوڈیوز کے باہر پولیس تعینات ہے۔