افغانستان سے متعلق لندن کانفرنس

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف’مشترکہ دشمن‘ کے طور لڑیں گے۔

امریکہ، برطانیہ سمیت تمام اتحادی ممالک نے عہد کیا کہ وہ افغانستان کی نئی حکومت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

افغانستان سے رواں سال امریکہ اور نیٹو کی فوج نکل جائے گی تاہم امریکی فوجیوں کی ایک محدود تعداد افغان فوج کی تربیت کے لیے موجود رہے گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی۔

اس کانفرنس میں مجموعی طور پر 50 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس کانفرنس میں خاص طور پر شرکت کی۔

لندن میں افغانستان سے بین الاقوامی فوجوں کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر افغانستان کانفرنس منعقدہ کی گئی۔

افغانستان کی صورت حال اور وہاں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق لندن میں بین الاقوامی کانفرنس کی سربراہی مشترکہ طور پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کمیرون اور افغان صدر اشرف غنی نے کی۔