سوات کے پولیو ورکرز کی ویڈیو وائرل، وزیرِ اعظم کی شاباش

Your browser doesn’t support HTML5

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں برف پوش پہاڑوں میں خدمات سر انجام دینے والے انسدادِ پولیو مہم کے رضاکاروں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عالمی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی دونوں ورکرز کو اسلام آباد بلا کر ان کی پذیرائی کی ہے۔