تصاویر: ملک بھر میں پولنگ کے سامان کی ترسیل

پشاور میں انتخابی عملہ سامان وصول کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹر میں جمع ہے۔

لاہور کی ایک سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن کا عملہ پولنگ کے سامان کو ترتیب دے رہا ہے۔

ایک فوجی اہلکار اس سینٹر کے باہر موجود انتخابی عملے کو ترتیب سے کھڑا ہونے کی ہدایت کر رہا ہے جہاں سے پولنگ کا سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔

خواتین پریزائڈنگ افسران سامان وصول کرنے کے بعد لاہور کی سیشن عدالت میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

لاہور کے ایک دفتر میں الیکشن کمیشن کے اہلکار پولنگ کا سامان لے جا رہے ہیں۔

پشاور کے ایک مرکز میں الیکشن کمیشن کے اہلکار انتخابی سامان ترتیب دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اہلکار کراچی کے ایک اسکول میں واقع مرکز سے بیلٹ باکس لے جارہے ہیں۔

خواتین پریزائڈنگ افسران اسلام آباد کے ایک اسکول میں واقع مرکز سے پولنگ سے متعلق سامان وصول کرنے کے بعد گاڑی کا انتظار کر رہی ہیں جو انہیں ان کے پولنگ اسٹیشن لے جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا عملہ پشاور میں واقع صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں خالی بیلٹ باکس ترتیب سے رکھ رہا ہے۔

پاکستانی فوج کے اہلکار راولپنڈی کے اس ڈسٹری بیوشن سینٹر کی جانب جا رہے ہیں جہاں سے پولنگ کا سامان دیگر علاقوں کو منتقل کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کے اہلکار خواتین پریزائڈنگ افسران کے ہمراہ انہیں ملنے والا پولنگ کا سامان منتقل کر رہے ہیں۔

خالی بیلٹ باکس اسلام آباد کے ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر سے دیگر علاقوں کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔

انتخابی عملہ اسلام آباد کے ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر سے خالی بیلٹ باکس منتقل کر رہا ہے جب کہ فوجی اہلکار چوکنا کھڑے ہیں۔

ایک پولنگ اسٹیشن کا عملہ اپنا سامان وصول کرنے کے بعد لاہور کی سیشن عدالت میں موجود ہے۔