پوپ فرانسس کا دورہ ایشیا
پوپ بننے کے بعد فرانسس کا ایشیا کا یہ دوسرا دورہ ہے جو چرچ کی طرف سے ترقی پذیر ملکوں کے لیے ان کے پروگرام کا حصہ ہے۔
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے انصاف، تکلیفوں کو کم کرنے اور اتحاد کی ضروت پر زور دیا۔
پوپ فرانسس نے سری لنکا کے ایک علاقے مدھو پہنچنے پر ایک فاختہ کو آزاد کیا۔
فرانسس نے کہا کہ سری لنکا میں جو کچھ اس کی طویل خانہ جنگی کے دوران ہوا اس سے متعلق سچ کی تلاش کی ضرورت ہے۔
کولمبو میں پوپ فرانسس مولوی شیخ ایم فاضل سے مصافحہ کر رہے ہیں۔
فرانسس ایشیا کے ایک ہفتے کے دور ے کے آغاز پر سری لنکا پہنچے۔
سری لنکا کے ہندو پجاری کوراکال سوماسندرم پوپ فرانسس کو تحفے کے طور پر شال پہنا رہے ہیں۔
سری لنکا کی غالب اکژیت بدھ مت کے ماننے والوں پر مشتمل ہے۔
سری لنکا کے دورے کے دوران پوپ فرانسس، 'جوزف واز' کو سری لنکا کا پہلا سینٹ قرار دیں گے۔