صدر اوباما کا الوداعی خطاب

اپنی مدت صدارت کے اختتام سے قبل الوادعی خطاب میں بھی صدر نے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ تبدیلی لانے کے لیے اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے منگل کو شکاگو میں قوم سے اپنا الوداعی خطاب میں کیا۔

صدر اوباما نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جمہوری عمل میں حصہ لیں کیوں کہ ان کے بقول اس نظام کا انحصار امریکیوں پر ہے۔

صدر اوباما نے کہا کہ 2008 میں جب انہوں نے عہدہ سنبھالا تھا اس کے مقابلے میں آج امریکہ ایک بہتر اور مضبوط ملک ہے۔

صدر اوباما نے اپنے روایتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی امریکی جمہوریت کی علامت ہے۔

صدر اوباما نے تمام امریکیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ امریکہ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انھوں نے اقلیتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جدو جہد کو مہاجرین، تارکین وطن، دیہات کے غریب (لوگوں) کو درپیش چیلنجوں کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔

الوداعی تقریب میں امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما، نائب صدر جو بائڈن اور ان کی اہلیہ جل بائڈن موجود تھے۔

صدر اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر ہیں۔

카타르 도하 칼리파 국제 스테디움에서 열린 '2019 IAAF 육상 세계 경기' 여자 멀리 뛰기 결승전에서 나이지리아의 에세 브루메 선수가 착지하고 있다.