کرونا وائرس سے بچاؤ کی کوششیں

شہر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈرائیو تھرو اسکریننگ اینڈ ٹیسٹنگ کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان مراکز پر موجود طبی عملہ سڑک سے گزرنے والے مسافروں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرتا ہے۔

ڈرائیو تھرو اسکریننگ اینڈ ٹیسٹنگ کرنے والے عملے کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے لباس فراہم کیے گئے ہیں۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیٹرول پمپس اور سڑکوں سے گزرنے والی کاروں پر بھی حفاظتی اسپرے کیا جا رہا ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

مستحق افراد کو کھانا فراہم کرنے کے لیے حفاظتی طریقے کے مطابق پیک کیا جاتا ہے۔

مستحقین میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے حفاظتی دوری کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
 

حکومت کی جانب سے لوگوں کو مساجد کے بجائے گھروں میں نماز ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

مساجد میں آئما نمازیوں کو خطبہ دیتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔
 

سماجی تنظیمیں احتیاطی تدابیر کے طور پر مساجد کے علاوہ دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں میں بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے کر رہی ہیں۔

حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں بڑے پیمانے پر ضرورت مند افراد کو کھانا اور دیگر غذائی اجناس پہنچا رہی ہیں۔