پی ایس ایل کی تیاری حتمی مراحل میں

پاکستان سپر لیگ (فائیو) کا پہلا میچ 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسٹیڈیم کے اطراف کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑے بڑے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں گراؤنڈ لایا اور واپس لے جایا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑی کھیل کی مشق کر رہے جب کہ اس موقع پر شائقین نے ان کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

ایونٹ میں 34 میچز ہوں گے جو کہ پاکستان کے چار شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد افتتاحی میچ کے لیے پریکٹس میں مصروف نظر آئے۔

پی ایس ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ سکے ہیں اور اپنی ٹیموں کے ہمراہ پریکٹس سیشنز میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب میں 350 فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جس کے بعد سیزن فائیو کا پہلا میچ ہوگا۔