کراچی میں پہلا روزہ، تراویح اور افطار کی گہماگہمی

میمن مسجد کراچی میں پہلے روزے کے پہلے افطار کی تیاریوں میں شریک ایک بچہ

موسمی فروٹ ، پکوڑوں اور سموسوں سے سجے افطار کے تھالے مسجد کے صحن میں موجود ہیں

افطار میں بڑوں کا ہاتھ بٹاتے بچے

تھال سج گئے بس افطار کے وقت کا انتظار ہے

افطار سے قبل دعا مانگتے ہوئے ایک بزرگ اور کچھ بچے

میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کراچی کے درو دیوار اور صحن میں پہلے روزے کے افطار کی تیاریاں

خالقدینا ہال کراچی جہاں شہر کا سب سے بڑا تراویح کا اجتماح ہوتا ہے۔ بینر پر ایک دلسچپ تحریر بھی درج ہے

نماز تراویح اداکرنے والوں کی سیکورٹی کے لئے موجود چاق و چوبند سیکورٹی اہلکار

رمضان کی پہلی نماز تراویح ، پس منظر میں خالقدینا ہال کی تاریخی عمارت بھی نظر آرہی ہے

سجدہ ریز نمازی

افطاری کے سجے ہوئے تھالوں کا ایک منظر

افطاری کے ساتھ ساتھ کھانے کا بھی انتظام۔ گویا ایک مکمل افطار ڈنر

افطار کرتے لوگوں کا اجتماع

حسین آباد میں سموسوں کی پٹیاں خریدنے والوں کا رش۔ ہے نا حیرانی کا سبب

کراچی میں جمعہ کو پہلا روزہ اور جمعرات کو پہلی نماز تراویح ادا کی گئی، جبکہ پہلے افطار کی گہما گہمی نے شہر کی سالوں پرانی روایات کو آگے بڑھایا