مشرقی میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے

فائل

تاہم، اِس کے باعث کسی جانی یا خاص مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

منگل کے روز مشرقی میکسیکو میں 6.3 درجے کی شدت کا زلزلہ آیا۔ تاہم، اِس کے باعث کسی جانی یا خاص مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

میکسیکو کی آٹھ ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا مرکز 500 کلومیٹر دور ویراکروز سے میکسیکو سٹی کی طرف، اسلا کے مقام پر بتایا جاتا ہے۔

اس سے قبل، پیر کی رات گئے مزاتن کے مقام پر 5.4 شدت کے زلزلےجھٹکے آئے۔ یہ علقہ میکسیکو کی گواٹے مالا کے ساتھ ملنےو الی سرحد کے قریب ہے، جس ہلکے زلزلے جھٹکےمضافاتی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔