محمد رفیع کی یاد میں

وائس آف امریکہ اردو سروس کا خصوصی پروگرام
گائیگی کی تاریخ میں محمد رفیع کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ موسیقی کی دنیا میں انہوں نے اپنی منفرد گائیکی کا جونقش چھوڑا ہے وہ آج بھی پہلے کی طرح قائم دائم ہے۔

محمد رفیع کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وائس آف امریکہ کی اردو سروس نے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5

محمد رفیح کی یاد میں


اس پروگرام میں آپ محمد رفیع کے ایک خصوصی انٹرویو کی جھلکیاں اور انہی کے پسند کے نغموں کا انتخاب سن سکیں گے۔ ساتھ ہی محمد رفیع کے بارے میں ایک شہرہ آفاق براڈ کاسٹر اور بالی وڈ کی مشہور شخصیت امین سایانی کے تاثرات بھی اس پروگرام میں شامل ہیں۔

آپ یہ خصوصی پروگرام آپ وائس آف امریکہ کی اردو سروس سے منگل 31 جولائی کو پاکستان کے وقت کے مطابق رات دس بجے سے گیارہ بجے تک سن سکتے ہیں۔

اس پروگرام کے آخر میں ہم آپ سے تین سوالات بھی کریں گے۔ صحیح جواب دینے والے پہلے 25 سامعین کو اس پروگرام کی سی ڈی انعام کے طورپر پیش کی جائے گی۔ جواب بھیجنے کے لیے ہمارا پتا ہے۔ urduletters@voanews.com

دن اور وقت ایک بار پھر نوٹ فرمالیجئے، منگل 31 جولائی پاکستان کے وقت کے مطابق رات دس سے گیارہ بجے تک