تصاویر: قذافی اسٹیڈیم میں رنگیلا رکشہ اور مغل محافظ

میچ سے قبل رنگ برنگے رکشے قذافی اسٹیڈیم پہنچا دیے گئے ہیں۔

پاکستان کی قومی ٹیم اور ورلڈ الیون کے کھلاڑی ان رکشوں پر بیٹھ کر میچ سے قبل میدان کا چکر لگائیں گے

پاکستان کے روایتی ٹرک آرٹ سے سجے ان رکشوں کو 'رنگیلے رکشوں' کا نام دیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم میں مغل دور کے پہریداروں کا روپ دھارے محافظ بھی موجود ہیں۔

مغل دور کی عکاسی کرتے یہ پہریدار ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے پر سلامی پیش کریں گے

میچ کے موقع گھڑ سوار پولیس اہلکاروں کا دستہ بھی قذافی اسٹیڈیم کے باہر تعینات کیا گیا ہے۔

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی قذافی اسٹیڈیم آمد سے قبل ایک سکیورٹی اہلکار تربیتی مشق میں پوزیشن لیے ہوئے ہے

منگل کی صبح ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی مشق کی تھی جس کا مقصد کسی ہنگامی صورتِ حال میں فوری امداد دینے کی صلاحیت جانچنا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی طبی امداد دینے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی مشق کی۔