تصاویر: راولپنڈی کے چڑیا گھر میں تین ننھے شیروں کا اضافہ

چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر نسل کی اس شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا ہے۔

ان تینوں بچوں کی پیدائش رواں سال چھ مارچ کو ہوئی تھی۔

ان بچوں میں دو مادہ اور ایک نر ہے۔

شیر کے بچوں کے نام رکھنے کے لیے سوچ بچار جاری ہے۔

ایوب پارک کی انتظامیہ کے ایک افسر میجر ریٹائرڈ قمر زمان نے شیر کے بچے کو گود میں بٹھا رکھا ہے۔

شیر کے ان بچوں کو ویکسینشن کے بعد کچھ وقت کے لیے پنجرے سے باہر نکالا گیا۔

تین نئے بچوں کی پیدائش کے بعد اب اس چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگرز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شیر کے بچوں کی مکمل نگہداشت اور وقت پر ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

بنگال ٹائیگر نسل کے یہ شیر نایاب تصور کیے جاتے ہیں۔