راولپنڈی اور پشاور فضائی آلودگی کا شکار

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے ایسے شہر جن کے رہائشی فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، اُن میں پاکستان کے دو شہر شامل ہیں۔

راولپنڈی کا شمار بھی فضائی آلودگی سے متاثر ہونے والے ممالک میں کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی سے متاثر ہونے والا شہر پشاور بھی شامل ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا کے 30 شہر فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

گندگی کے ڈھیر نکاسی آب کے مناسب انتظامات نا ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کی فضا آلودگی محسوس کی جا سکتی ہے۔
 

فضائی آلودگی کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ہر سال 70 لاکھ قبل از وقت اموات ہوتی ہیں۔

دنیا بھر میں رہنے والوں کو اس خطرے سے بچنے کی تدابیر بھی بتائی جاتی ہیں تاکہ اس کا تدارک ہو سکے۔

فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کیے جا ر ہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں حالیہ برسوں میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کی عکاسی اس شہر کی سڑکوں پر ٹریفک سے ہوتی ہے۔