سوچی اولمپکس کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس اتوار کے روز ختم ہوئے۔

روسی ایتھلیٹ سب سے زیادہ کامیاب رہے جنھوں نے کھیلوں میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ 33 تمغے جیتے جن میں سے 13 طلائی تمغے تھے۔

امریکہ نے مجموعی طور پر 28 تمغے جیتے، جب کہ ناروے نے 26 میڈل حاصل کیے۔ طلائی تمغوں کے لحاظ سے روس کے بعد 11 طلائی تمغوں کے ساتھ ناروے دوسرے نمبر پر، جب کہ کینیڈا 10 سونے کے میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

سنہ 2014 کے کھیلوں پر مجموعی طور پر 51 ارب ڈالر خرچ آئے جو اب تک کے مہنگے ترین اولمپکس تھے۔

한국을 방문한 존 케리 미국 국무장관이 용산 미군부대에서 미군 장병과 가족, 주한미국대사관 직원들과 만났다.

کھیلوں کے ان مقابلوں میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

 فشٹ اولمپک اسٹیڈیم میں مقامی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے ناظرین کو مبہوت کیے رکھا۔

روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اگلے سرمائی کھیل 2018ء میں جنوبی کوریا میں منعقد ہوں گے۔

سوچی میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔