ریفرنڈم نتائج: اسکاٹ لینڈ برطانیہ کا حصہ رہے گا

آزادی کے حامی فرسٹ منسٹر ایلکس سلمنڈ نے کہا کہ " ہم جانتے ہیں کہ نہیں کے حق میں اکثریت نے ووٹ دیے،"۔

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریفرنڈم سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے لیے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے گی۔

ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے۔

جیسے ہی ابتدائی نتائج سامنے آنا شروع ہوئے آزادی کی مخالفت کرنے والوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔

نتائج کی شرح کو ایک بڑی اسکرین پر دکھایا جا رہا ہے۔

آزادی کے حامی ریفرنڈم کے نتائج کے بعد افسردہ بیٹھے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے حامی خاصے افسردہ ہیں اور اس تصویر میں اس کا اظہار ہو رہا ہے۔

جمعرات کو رات دس بجے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد تقریباً ساری رات لوگ نتائج کا انتظار کرتے رہے جو جمعہ کی صبح جاری کیے گئے۔

فتح کے بعد حامیوں کا ایک پرجوش انداز

ووٹنگ کے بعد اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے حامی بھی رات بھر گاتے بجاتے رہے۔

ووٹوں کی شرح کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ نوے فیصد سے زائد رہی۔

اس ریفرنڈم کا نتیجہ آنے کے بعد 1707 میں ہونے والا اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے الحاق برقرار رہا۔