کراچی طیارہ حادثہ: جناح گارڈن میں تباہی کے مناظر

طیارے کے گرنے سے گلی میں موجود گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی تھیں۔

رضا کار دوسرے روز بھی بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے میں مصروف رہے۔

طیارہ رہائشی علاقے پر گرا تھا جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔

جہاز کے ملبے سے ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

جن گھروں کو حادثے میں نقصان پہنچا ان کے مکینوں کو ایئرپورٹ ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔

کئی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں سے ملبہ ہٹاتے رہے۔

جہاز گھروں پر گرنے سے کئی مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

جن افراد کی شناخت ہو گئی ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

حادثہ کے بعد لگنے والی آگ اس قدر شدید تھی کہ اس سے کئی گھروں کی دیواریں سیاہ ہو گئیں۔

حکام کے مطابق طیارہ گرنے سے 19 مکانوں کو نقصان پہنچا جب کہ دو مکان مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے بتایا کہ رہائشی آبادی میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی، البتہ تین خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ماہرین کی خصوصی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچی ہے۔

متاثرہ علاقہ بدستور بند رکھا گیا ہے تاکہ یہاں سے ملبے کو ہٹایا جا سکے۔

جس علاقے میں جہاز کا ملبہ گرا تھا اس علاقے میں بجلی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔

ملبہ اٹھانے کےلیے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے طیارے کے حادثے کے بعد متاثرہ مقام پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا۔