راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے لیے سیکیورٹی انتظامات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے موقع پر ایک سیکیورٹی اہلکار پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر الرٹ کھڑا ہے۔ 

 

میچ کے آغاز سے پہلے دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم لایا گیا۔ 

پاکستان کی فوج کا ہیلی کاپٹر سیکیورٹی کی غرض سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گرد فضا میں چکر لگاتا رہا جب کہ ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے۔ 

 

اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ زیرِ نظر تصویر میں دو فوجی اہلکار الرٹ کھڑے ہیں۔
 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر کا ایک منظر۔ سیکیورٹی اہلکار کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے موجود ہیں۔ 
 

اسٹیڈیم آنے اور جانے والوں کے ساتھ ساتھ اطراف کی سڑکوں کی نگرانی کے لیے اہم مقامات پر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ 

سیکیورٹی حکام اسٹیڈیم کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے۔ 

 

پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کو بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا۔ اس موقع پر تمام راستوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ 

 

اسٹیڈیم کے باہر فوجی چوکی پر تعینات سیکیورٹی اہلکار 

 

پنڈی اسٹیڈیم میں میچ سے دو روز قبل ہی سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے تھے جس کے تحت نیم فوجی دستوں کا گشت بھی جاری رہا۔