کرتارپور راہداری کا افتتاح: سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

پاکستان میں گورد وارہ دربار صاحب کرتار پور سکھوں کا مقدس مقام ہے جہاں سکھ یاتری مذہبی رسومات کے لیے آتے ہیں۔

بھارت سے بذریعہ 'کرتار پور راہداری' پاکستان پہنچنے والے سکھ یاتری بابا گرو نانک کے مزار پر سجدہ ریز ہو رہے ہیں۔

کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر بھارت سے پاکستان آنے والے سکھ یاتری خوشی سے نہال ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج راہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

بھارت سے پاکستان کی حدود میں آنے والے سکھ یاتری اندراج کرانے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر پاکستان اور بھارت کی طرف سے متفقہ طور پر کرتار پور راہداری سکھوں کے لیے کھولی جارہی ہے۔

بھارت سے سکھوں کی بڑی تعداد کرتار پور راہداری کے ذریعے بابا گرو نانک کے مزار تک پہنچے ہیں۔

کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھ یاتری ویزہ کے بغیر بابا گرو نانک کے مزار پر آسکیں گے۔

سکھ یاتری بابا گرو نانک کے مزار پر حاضری دینے پہنچ رہے ہیں۔

بابا گرو نانک کے مزار کے اندرونی احاطے میں سکھ مذہب کی کئی مقدس اشیا رکھی گئی ہیں جن کی وہ زیارت کرتے ہیں۔

کرتار پور راہداری کے افتتاح کے بعد روزانہ ہزاروں سکھ یاتری ویزا کے بغیر بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر بابا گرو نانک کے مزار پر حاضری دے سکیں گے۔