بھارتی کشمیر کا منفرد 'اِگلو کیفے'

یہ اگلو سرینگر شہر سے 56 کلو میٹر دُور گلمرک کے تفریحی مقام پر بنایا گیا ہے۔ 

یہ اگلو مقامی ہوٹل مالکان کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہے۔ 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اگلو کو تعمیر کرنے میں کئی روز لگے اور کئی مزدوروں نے اسے بنانے کے عمل میں حصہ لیا۔ 

اگلو کیفے میں کشمیری ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لیے مختلف اشیا بھی رکھی گئی ہیں۔

اس علاقے میں چند اور بھی ہوٹلز ہیں، لیکن اس اگلو کی شہرت میں ہر گزرنے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ 

یہاں سیاحوں کا رش بھی بڑھ رہا ہے۔ 

اگلو کیفے کے مالک کا کہنا ہے کہ یہاں آنے کے لیے پہلے بکنگ لازمی ہے۔ 

یہاں آنے والے کھانے کے علاوہ چائے اور کافی سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 

اگلو کی چوڑائی 22 فٹ جب کہ اس کی اُونچائی ساڑھے بارہ فٹ سے زیادہ ہے۔ 

سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس منفرد تجربے سے وہ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ 

کیفے مالک کا دعویٰ ہے کہ یہ ایشیا کا سب سے بڑا اگلو ہے۔ 

بھارتی کشمیر ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔

برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح بھارت کے مختلف علاقوں سے یہاں کا رُخ کرتے ہیں۔  

یہ اگلو سطح سمندر سے ساڑھے آٹھ ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر بنایا گیا ہے۔