سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال نوجوانوں کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہا ہے؟

Your browser doesn’t support HTML5

آج کل نوجوان اور بچے گھنٹوں الیکٹرونک ڈیوائسز ہاتھ میں پکڑے مصروف نظر آتے ہیں۔ اس صورت حال پر کبھی والدین یوں فکر مند ہیں کہ اتنا وقت سوشل میڈیا سائٹس یا ایپس پر گزارنا درست بھی ہے یا نہیں۔ بعض یہ کہتے ہیں کہ ان کے بچے بہت کچھ سیکھ بھی رہے ہیں۔ بچوں اور نو عمر افراد پر سوشل میڈیا کے اثرات پر کئی متواتر اسٹڈیز کے بعد امریکی سرجن جنرل ڈاکٹر وویک مورتھی نے اس کے متعدد ذہنی اور جسمانی مسائل کے حوالے سے والدین کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ ان کا کیا کہنا ہے بتا رہی ہیں ندا سمیر۔