کابل ایئرپورٹ: انتظار اور مایوسی کے درمیان چند خوش گوار لمحات

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افغان خاندان بیرونِ ملک روانگی کا منتظر ہے۔ عقب میں امریکی بحریہ کا فضائی طیارہ نظر آ رہا ہے۔

افغان خاتون امریکی میرین افسر کے ساتھ گلے مل کر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔

افغان باشندوں کے کابل سے انخلا کے لیے امریکہ کے ہزاروں فوجی کابل ایئرپورٹ کے اندرونی احاطے میں سیکیورٹی کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

افغانستان چھوڑ کر جانے والے افغان باشندوں کو مختلف ملکوں میں موجود امریکی ہوائی اڈوں پر لے جایا جا رہا ہے۔

امریکی فوج کے اہلکار کم سن بچے کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری اس تصویر میں کم سن افغان بچوں کو امریکی اہلکار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

کابل ایئرپورٹ کے باہر اور اندر ملک چھوڑںے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کے ساتھ نومولود اور کمسن بچے بھی ہیں۔

کابل ایئرپورٹ سے انخلا کے عمل کے دوران ایک امریکی اہلکار بچے کو پانی پلا رہے ہیں۔

حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندرونی مناظر جہاں ہزاروں افراد ملک چھوڑنے کے منتظر ہیں۔

کابل ایئرپورٹ کے اندرونی احاطے میں موجود افراد میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

کابل ایئرپورٹ پر امریکہ کے علاوہ ترکی، برطانیہ اور جرمنی کے فوجی اہلکار بھی افغان باشندوں کے انخلا کے عمل میں شریک ہیں۔

کابل ایئرپورٹ کا ایک منظر

کابل ایئرپورٹ پر فوجی وردی میں لپٹی ایک بچی آرام کر رہی ہے۔