جنوبی ایشیا میں بارشوں سے 100 سے زائد افراد ہلاک

بھارتی ریاستیں بہار اور آسام بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ صرف آسام میں 3 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ یہاں گزشتہ 10 دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ممبئی میں ایک لڑکا گائے کو ہانکتا ہوا محفوظ مقام پر منتقل ہورہا ہے۔ یہاں پچھلے کئی ہفتوں سے  بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ممبئی میں خواتین زیرِ آب ریلوے لائنوں سے گزر رہی ہیں۔ ممبئی میں مون سون بارشوں سے 40 لاکھ افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

بنگلہ دیش کے علاقے کُری گرام میں بارش سے سیکڑوں مکانات زیر آب آگئے ہیں۔

بھارت کے شہر اگر تلہ میں ایک فوجی بارش سے متاثرہ بزرگ خاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہا ہے۔

 

بھارتی ریاست آسام میں لڑکیاں بانس سے بنی عارضی کشتی کا استعمال کرتے ہوئے پانی سے گزرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ممبئی میں ایک راہ گیر زیرِ آب ریلوے لائن سے گزر رہا ہے۔ ممبئی میں بارشوں سے ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ممبئی کا رہائشی خاندان ریلوے لائن سے گزر کر محفوظ مقام کی طرف جا رہا ہے۔

بارشوں سے متاثرہ ممبئی کے شہری قطار در قطار زیرِ آب ریلوے لائنوں سے گزر رہے ہیں۔

 

شدید بارش سے متاثرہ ایک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی ہے۔ ممبئی میں بارشوں کے سبب ریلوے نظام بری طرح متاثر ہے۔ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ متعدد ریل گاڑیاں روانہ ہی نہیں ہو سکیں۔