بلوچستان میں موسمِ بہار کی دستک

پہاڑوں کی گود میں ہریالی کا جنم موسم بہار کی رعنائی ہے۔ ہر طرف ہریالی نے وادیٔ کوئٹہ کے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

صوبے میں پھول اور جڑی بوٹیوں کا کھلنا اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ موسم سرما ختم اور بہار کا خوشگوار موسم شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان میں موسم بہار کے دوران پہاڑی زمین کا یہ حسن اپنی مثال آپ ہے۔

سنگ لاخ پہاڑوں کے درمیان سبزے کا نظارہ انسان کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

پہاڑوں کی سخت مٹی میں نئے پودوں کی پیداوار ، صحرا میں پھول کھلنے کے مترادف ہے۔ یہ پودے خوب صورت سماں کرنے کا سبب ہیں۔

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں پھول اور جڑی بوٹیاں قدرتی طور پر کھلتی ہیں۔ انہیں اگانے کے لیے کسی مالی کی بھی ضرورت نہیں۔ ناپانی دینا پڑتا ہے نا کھاد بلکہ یہ قدرتی طور پر اگتے ہیں۔

 

موسم بہار میں اگنے والی جڑی بوٹیاں خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی ادویات کی تیاری میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔

 

ہوا کے دوش پر اڑتے بادل وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں ایسے میں بہار کا موسم عروج پر ہوتا ہے۔ 

دو درختوں کے درمیان سے گزرتی سڑک، ایسے منظر ہر آرٹسٹ اور پینٹر کو برش اٹھانے پر مجبور نہ کریں، یہ بھلا کس طرح ممکن ہے۔

کوئٹہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ لوگ گدھوں پر پانی لاد کر اپنے اپنے گھروں تک پہنچاتے ہیں جو ایک مشکل عمل ہے۔