ریو اولمپکس کا چوتھا دن

اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے کا اعزاز رکھنے والے امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے چوتھے دن مزید دو طلائی تمغے جیتے۔

جوڈو کے مقابلے میں خواتین کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سرینا ولیمز ریو اولمپکس میں خواتین کے سنگل مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں ہی یوکرین کی ایلینا سیویٹولینا سے ہارنے کے بعد اولمپکس سے باہر ہو گئی ہیں۔

اولمپکس میں مائیکل فیلپس کے تمغوں کی تعداد 25 ہے جن میں 21 طلائی, چاندی اور کانسی کے دو، دو میڈل شامل ہیں۔

باسکٹ بال کے مقابلے میں امریکہ اور اسپین مد مقابل۔

امریکہ مجموعی طور پر 26 تمغوں کے ساتھ بدستور میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

ڈائیونگ کے مقابلے کا ایک حسین منظر۔

گھڑ سواری کے مقابلے میں شریک آسٹریلیا کا ایک گھڑ سوار۔

جمناسٹکس میں امریکی خواتین کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ریو اولمپکس کے دوران حفاظت کے لیے 85 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔