امریکہ کے سمر سسٹرز پروگرام میں پاکستانی طالبات
Your browser doesn’t support HTML5
گرمیوں کا موسم امریکہ میں اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز کا موسم ہوتا ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں سے سیکڑوں طلبہ امریکہ آتے ہیں اور یہاں کے تعلیمی اداروں کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں۔ اِن دنوں 'یو ایس پاکستان ویمنز کونسل' نامی ایک تنظیم پاکستانی ہائی اسکولز کی طالبات کو ایسے مواقع فراہم کر رہی ہے