تصاویر: فلاڈیلفیا ایگلز نے سوپر بال جیت لیا

اس سال سپر بال ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس کے وسط میں واقع یو ایس بینک اسٹیڈیم میں تھا۔

میچ کے موقع پر 66 ہزار افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

میچ کے دوران دو پرجوش شائقین

اتوار کی شب ہونے والا میچ سنسنی خیزی سے بھرپور تھا۔

 

میچ دکھانے کے لیے امریکہ کے تمام بڑے شاپنگ مالز، عوامی مقامات، کلبز، بارز اور ہوٹلوں میں بڑی بڑی اسکرینیں نصب تھیں۔
 

میچ کے دوران صرف میدان میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور دونوں ٹیموں کے حمایتی اپنی اپنی ٹیم کی جیتنے کی دعائیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔
 

اس بار میچ کے دوران وقفے میں معروف امریکی گلوکار جسٹن ٹمبر لیک نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔

میچ میں فتح کے بعد فلاڈیلفیا ایگلز کے کوارٹر بیک نِک فولس اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے شائقین کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔

 

میچ جیتنے پر فلاڈیلفیا ایگلز کو ٹرافی دی جارہی ہے۔ فلاڈیلفیا ایگلز 57 سال بعد سوپر بال چیمپئن بنی ہے۔