حلب سے شہریوں کا انخلا

شمالی شہر حلب سے لوگوں کے انخلاء کا آخری مرحلہ ایک دن کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

بسیں لوگوں کو لے کر مشرقی حلب سے باہر نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کے مطابق حلب سے 37 ہزار لوگوں کو نکالا جا چکا ہے۔

حلب کے مغرب میں واقع مضافاتی آبادیوں کی 70 فی صد سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

مشرقی حلب میں سے تقریباً 3000 ہزار افراد کو نکالنے لیے 60 بسیں تیار کھڑی ہیں جہاں اس وقت موسم بہت ٹھنڈا ہے۔

باغیوں کے کنڑول کے شہر حلب سے مکمل انخلاء کے بعد شام کے صدر بشار الأسد کو اس اہم شہر پر کلی کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔

لوگوں کو شہر سے نکالنے کا کام روس اور ترکی کی ثالثی میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے۔