شام کے پناہ گزینوں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا

شام میں خانہ جنگی کے باعث پڑوسی ممالک میں نقل مکانی کرنے والوں اور اندرون ملک بے گھر افراد کو شدید سردی کی لہر میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لبنان میں لاکھوں شامی پناہ گزین خود کو اس سرد موسم میں گرم رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

درجہ حرارت میں کمی اور پناہ گزینوں کے کیمپوں میں ٹینٹوں کی کمی کے باعث صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔

سرد موسم میں شامی باشندے اپنے گھروں کی چھتوں سے برف ہٹا رہے ہیں۔

 شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے لبنان میں تقریباً دس لاکھ سے زائد شامی شہریوں نے پناہ حاصل کر رکھی ہے۔

رواں ماہ لبنان نے پناہ لینے والے شامی شہریوں کے داخلے کو مزید سخت کرنے کے لیے نئی پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پہلے ہی بہت زیادہ پناہ گزین ہیں اور مزید پناہ گزینوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

کئی پناہ گزینوں کو کیچڑ اور برف سے اٹے ہوئے عارضی خیموں یا کیمپوں میں رہنا پڑتا ہے۔