کوبانی میں شدید لڑائی

امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کو فضائیہ کی مدد سے نشانہ بنایا۔

کوبانی سے دو لاکھ سے زائد افراد کو مجبوراً ترکی میں پناہ کے لیے داخل ہونا پڑا۔

کوبانی میں کرد ملیشیا اور دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

ستمبر کے وسط سے جب سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے کوبانی پر حملہ کیا، اب تک یہاں کم از کم 500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں نے گذشتہ مہینوں کے دوران عراق و شام کے بہت سے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

ترکی نے عراق اور شام میں ’دولت اسلامیہ‘ کے خلاف لڑائی میں امریکہ اور اتحادی فورسز کو ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

ترکی نے دولتِ اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کی وجہ اپنی سرحد پر ٹینک کھڑے کر دیے ہیں۔

کوبانی میں جاری جنگ کی وجہ سے کرد شامی باشندے  ترکی کے کیمپ میں موجود ہیں۔