کابل کے حساس علاقے میں طالبان کا گیسٹ ہاؤس پر حملہ

​افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان شدت پسندوں نے سفارتی علاقے کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔

اس واقع میں کم از کم چھ افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجو شیرپور کے علاقے میں کار بم دھماکہ کرنے کے بعد ایک عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔

رواں ہفتے قندھار میں ایک اہم ہوائی اڈے کے قریب مسلح طالبان کے حملے میں عام شہریوں سمیت افغان سکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔